کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی اپنے پارلیمانی حلقہ امیٹھی کے ایک روزہ دورے پر 20 اپریل کو یہاں آئیں گے۔
پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر گاندھی اس دوران گوری گنج میں
’نیائے پنچایتوں‘ کے صدور کے چار روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گے۔
مسٹر گاندھی سڑک حادثہ میں حال میں پارٹی کے ہلاک ہونے والے تین لیڈروں کے گھروالوں سے ملاقات کرنے بھدر گاؤں جائیں گے۔